۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

حوزہ/حجت الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے مرکزی امام بارگاہ محلہ مجینی گلگت میں عشرۂ ثانی کی مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی مسائل کی اصلی وجہ قرآن کی مہجوریت ہے، جس کی سزا ہم بھگت رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے مرکزی امام بارگاہ محلہ مجینی گلگت میں عشرۂ ثانی کی مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی مسائل کی اصلی وجہ قرآن کی مہجوریت ہے، جس کی سزا ہم بھگت رہے ہیں۔

خاندانی مسائل کی اصلی وجہ قرآن کی مہجوریت ہے: علامہ یعقوب بشوی

انہوں نے کہا کہ آج معاشره عدم توازن کا شکار ہے، اس کی اصلی وجہ خاندانی مسائل ہیں۔ یہ مسائل کیوں وجود میں آتے ہیں؟ ہمیں قرآن کریم کو چھوڑنے کی سزا مل رہی ہے۔

علامہ ڈاکٹر بشوی نے کہا کہ قرآن مجید نے ہمیں مکمل خاندانی نظام دیا ہے، لیکن آج قرآن مہجور ہے، جس کی وجہ سے ہمیں ان مسائل کا سامنا ہے، اگر قرآن پر عمل ہوتا تو ایک مثالی خاندان تشکیل پاتا اور بہت سے خاندانی مسائل سے بچ جاتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .